تربت (ہمگام نیوز)بل نگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق۔ لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام سب تحصیل بل نگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے الیاس ولد دوشمبے نامی شخص کو ہلاک کردیا لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔