Homeخبریںبم میں قابض ایرانی پولیس نے ایک بلوچ نوجوان کو کچل دیا

بم میں قابض ایرانی پولیس نے ایک بلوچ نوجوان کو کچل دیا

بم ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ریگان کے گاؤں بم میں قابض ایرانی پولیس نے شام کے وقت ایک بلوچ نوجوان کی گاڑی کا پیچھا کیا گاڑی میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل تھے جو کہ کسی دوسرے شہر میں فروخت کے لیئے لے جا رہے تھے ـ نوجوان نے گاڑی کو پولیس کے ہاتھوں ضبط ہونے کی ڈر سے تیزی سے بھگا دیا جبکہ پولیس نے تیزی سے آ کر ان کی گاڑی کو ٹکر مار کر نوجوان گاڑی سمیت پل کے نیچے گر شہید ہوگیا ـ

شہید ہونے والے نوجوان کا نام 19 سالہ “ابراہیم سابکی ولد عیسی بلوچ ہے جو کہ دلگام کے گاؤں لدی کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

واضح رہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال میں قابض ایرانی پولیس اور آرمی کے ہاتھوں بلوچ تلیکش نوجوانوں کی قتل میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے ـ

Exit mobile version