چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبندر عباس جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

بندر عباس جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

 

بندرعباس ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز اتوار بندر عباس جیل کے اہلکاروں نے جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی ـ

 

اس بلوچ قیدی کی شناخت 28 سالہ “اسماعیل برگریزان ولد ملک ہے، جو کہ جو کہ ایرانشہر کے گاؤں محمد آباد سے ہے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ اسماعیل پر منشیات سے متعلق جرائم کے تحت الزام لگا کر گرفتار کیا گیا تھا ـ

 

رپورٹ کے مطابق اس بلوچ شہری کو 2017 میں بندر عباس سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 

واضح رہے کہ اسماعیل کے اہل خانہ مالی وسائل کی کمی کے باعث ان کے لیے وکیل حاصل نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز