Homeخبریںبنپور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ایرانی پولیس...

بنپور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ایرانی پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی

بنپور( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز منگل بنپور شہر کے مرکزی پولیس اسٹیشن کی گشتی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی کر دیئے ۔

 

یہ واقعہ دوپہر دو بجے کے قریب پیش آیا فائرنگ میں دو پولیس اہلکار، جن میں سے ایک تھانے کا افسر تھا، ہلاک اور دوسرا اہلکار زخمی ہوا۔

 

ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت میجر “مختار مومنی” اور تھرڈ لیفٹیننٹ “ابوذر امیدوار” کے نام سے بتائی گئی اور فرسٹ لیفٹیننٹ “میلاد عبداللہی” زخمی ہوگئے۔

تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

 

 

Exit mobile version