Homeخبریںنقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث راؤ انوار اور دیگر کا...

نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث راؤ انوار اور دیگر کا بری ہونا نہایت ہی شرمناک ہے۔ محسن داوڑ

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) محسن داوڑ نے ذرائع ابلاغ میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی سرپرستی میں پلنے والے قاتلوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم پشتونوں کو انصاف نہیں ملتا۔ نقیب کیس میں کارروائی اور فیصلہ نے انصاف کے نظام میں موجود خامیوں کو بے نقاب کردیا ہے۔

ایک جانب ریاستی سرپرستی میں پلنے والے راؤ انوار جیسے پشتونوں کے قاتلوں کو بری کر دیا جاتا ہے اور دوسری جانب ہمارے لوگوں کے لیے حقوق اور انصاف کا مطالبہ کرنے والے علی وزیر اور دیگر پشتون سیاسی کارکنان کو قید رکھا جاتا ہے۔ ملک کا عدالتی نظام پشتونوں کو ہراساں کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version