سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبنگلہ دیش سے بھارتی سرحد پار کرنے والا چینی شہری فورسز...

بنگلہ دیش سے بھارتی سرحد پار کرنے والا چینی شہری فورسز کے ہاتھوں گرفتار

نئی دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز کی قید میں چینی شہری ہان جن وی نے کہا ہے کہ وہ غلطی سے بھارت میں داخل ہوگئے تھے جبکہ بھارتی حکام کو ان پر چینی جاسوس ہونے کا شک ہے۔ فی الوقت ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کا دعوی ہے کہ 36 سالہ چینی شہری ہان جن وی کو بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پر اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بھارتی علاقے میں داخل ہو گیا تھا۔

حکام کے مطابق چونکہ ان کے پاس کوئی قانونی سفری دستاویزات موجود نہیں تھے اس لیے تفتیشی ایجنسیاں ان سے اب بھی پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔مذکورہ چینی شہری کو بھارتی سرحدی دستے بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف)نے ریاست مغربی بنگال کے شہر مالدہ کی ملک سلطان پور چیک پوسٹ سے گرفتار کیا تھا۔ بی ایس ایف کا دعوی ہے کہ وہ بنگلہ دیش سے بھارتی علاقے میں داخل ہوئے اور جب انہیں روکا گیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش بھی کی، پھر سکیورٹی اہلکاروں نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے ان کو پکڑ لیا۔

بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ ہان جن وی کی تحویل سے مواصلاتی نظام سے وابستہ کئی الیکٹرانک ڈیوائسز دستیاب ہوئی ہیں۔ ان کے پاس سے ایپل کا لیپ ٹاپ اور آئی فون کے ساتھ ساتھ دو چینی ایک بنگلہ دیشی اور ایک بھارتی سِم کارڈ اور پیسوں کی لین دین والی چند مشینیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ کچھ امریکی ڈالر اور چند اے ٹی ایم کارڈز بھی ان کے پاس سے ملے ہیں۔ ان کے پاسپورٹ میں نیپال اور بنگلہ دیش کا درست ویزا بھی ہے۔

حکام نے اس حوالے سے میڈیا کے ساتھ بعض تصویریں بھی شیئر کی ہیں اور ان کی گرفتاری اور ان سے پوچھ گچھ پر مبنی بعض ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز