یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںبولان، مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق،ایک زخمی

بولان، مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق،ایک زخمی

بولان (ہمگام نیوز) بولان ماشاء اللہ ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق ایک زخمی۔ بولان لیویز نے لاش اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا۔

لیویز کے بقول نعش اور زخمیوں کی شناخت عبدالرشید ولد سیدان قوم شادیزئی سکنہ کرتہ بولان جاں بحق مولاداد ولد نصیر احمدبنگلزئی سکنہ مچھ جاں بحق جنید احمد ولد میر احمد اقوام کرد سکنہ دشت زخمی کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

تاہم واقعے کے محرکات معلوم نہ ہو سکے جب جب کہ مزید کاروائی مقامی لیویز فورس دشت کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز