چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںبولان، 11 ہزار کے وی کی تار گرنے سے خاتون جاں بحق،...

بولان، 11 ہزار کے وی کی تار گرنے سے خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی

بولان( ہمگام نیوز ) بولان کے علاقے سنی میں گیارہ ہزارکے وی بجلی کی تاریں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ـ

لیویز کے مطابق بولان کے علاقے گوٹھ محمد ابر اہیم جتوئی کے مقام پر گزشتہ شب تیز ہوائیں چلنے کے سبب گھر کے قریب گیارہ ہزار کے وی بجلی کی تاریں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہے۔

واقعے میں دو بچوں اور خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز