یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبولان: شہید سگار کے گاؤں کو پاکستان آرمی نے نذر آتش کردیا

بولان: شہید سگار کے گاؤں کو پاکستان آرمی نے نذر آتش کردیا

کوئٹہ( ہمگام نیوز) بولان کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستان آرمی کی آپریشن جاری ، متعدد افراد اغواء و درجنوں گھروں کو نذر آتش کردیا ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ماہ سے تسلسل کے ساتھ بولان کے مختلف علاقوں جالڑی ، سانگان، شاہرگ ، پیر اسماعیل کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں پاکستان آرمی کی آپریشن جاری ہے ، گذشتہ تین روز سے اس آپریشن میں شدت آئی ہے اور جالڑی میں شہید سگار ماما مہندو کے گاؤں تمام بوڑھے و نوجوانوں کو اغواء کرنے کے بعد قابض آرمی نے پورے گاؤں کو نذر آتش کردیا ، اور ساتھ ہی سانگان میں بھی درجنوں بلوچ مالداروں کی مال مویشیوں کو اپنے ساتھ لے جانے کے بعد جھوپڑیوں کو آگ لگا دی، علاقہ دور دارز ہونے کی وجہ سے قابض آرمی کے ہاتھوں اغواء ہونے والے بلوچ فرزندوں کی مکمل تفصیل سامنے اب تک نہیں آسکی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز