سه شنبه, نوومبر 19, 2024
Homeخبریںبولان: قابض پاکستانی فوج پر مسلح افراد کا حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

بولان: قابض پاکستانی فوج پر مسلح افراد کا حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

کوئٹہ( ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کو ای میل کے زریعئے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق آج سہ پہر 4 بجے کے وقت مسلح افراد کا بولان میں قائم قابض پاکستانی فوج کے 2 چیک پوسٹوں پر حملہ۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے آج ضلع کوئٹہ سے متصل مشرقی علاقے بولان انڈس میں لوان دف گورمت چڑھائی کے قریب قائم پاکستانی فورس ایف سی کے چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔

اس حملے کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل مذکورہ علاقوں میں قابض پاکستانی فوج پر اس نوعیت کے حملے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی طرف سے ہوتے رہے ہیں تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق آج کے اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز