سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںبولان میڈیکل کالج کے نئے سیشن کا آغاز نہ ہونا باعث تشویش...

بولان میڈیکل کالج کے نئے سیشن کا آغاز نہ ہونا باعث تشویش ہے۔ڈاکٹر فورم

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم نے اپنے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود بولان میڈیکل کالج کے نئے سیشن کا آغاز نہ ہونا باعث تشویش ہے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کالج کے طلبا ء جو بھوک ہرتالی کیمپ میں بیٹھے ہیں فورم ان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے ترجمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر کالج میں انتظامی بحران کا نوٹس لے کر مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے محکمہ صحت فوری طور پر طلباء کے نئے سیشن کے آغاز کے حوالے سے اقدامات اٹھائے طلباء کے چھ مہینے ضائع ہونا ان کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں ہے طلباء پچھلے چار مہینے سے احتجاج پر ہیں لیکن حکومت کالج کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے ترجمان نے کہا کہ مسئلے کو طول دینے کے بجاے حکومت فوری طور پر اس کو حل کرکے طلباٗ کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز