سبی ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان سراج آباد کے مقام پر کچی سڑک میں نسب بارودی سرنگ دھماکہ کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بولان اور ڈھاڈر ِ کے درمیانی علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گشت پر مامور FC کے 2 اہلکار موٹرسائیکل سوار بارودی سرنگ کے زد میں آکر زوردار دھماکہ ہوا ، جس میں دونوں اہلکار ہلاک ہو گئے جنہیں فوری طور پر سبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارودی سرنگ کے دھماکوں کے واقعات کی خبریں تواتر سے موصول ہوتی رہی ہے جن میں اب تک کئی افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔