Homeخبریںبولان میں فوجی جارجیت کے دوران متعدد خواتین و بچے پاکستانی فوجیوں...

بولان میں فوجی جارجیت کے دوران متعدد خواتین و بچے پاکستانی فوجیوں کے ہاتھوں جبری لاپتہ

 

بولان (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے گزشتہ کئی دنوں سے قابض پاکستانی فورسز نے بولان کے علاقے جارحیت کرتے ہوئے کہی خواتین و بچوں کو لاپتہ کردیا ہے

علاقائی زرائع کے پاکستانی فورسز کے تحویل میں خواتین بچوں کی شناخت، زرگل مری، حنیفہ مری، در خاتون مری، ماہسو سمالانی گل بی بی سمالانی سمو سمالانی، زر بخت سمالانی، بانی سمالانی سمیدہ سمالانی اور راجی کے ناموں سے ہوئی ہے-

زرائع کے مطابق زیر حراست افراد کی تعداد اس سے زیادہ ہوسکتا ہیں تعلاقے میں جاری فوجی آپریشن اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ دیگر کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے-

زرائع کے مطابق آمدورفت کے تمام راستے بند ہونے کی وجہ سے، علاقے میں شدید غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ پورے علاقے میں کرفیو کا سا سماں ہے۔ آبادیوں پر سخت پھیرے دیئے جارہے ہیں۔

پہاڑی علاقوں میں گلہ بانوں کو گھروں سے گھسیٹ کر فائرنگ اسکواڈ کے سامنےکھڑا کرکے، قتل کیا جارہا ہے پانچ روز سے جاری آپریشن بولان کے علاقوں کمان، اوچ کمان، یخو، بزگر و دیگر سمیت ہرنائی سے متصل پہاڑی علاقوں میں کی جارہی ہے

Exit mobile version