دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبولان میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے چار اہلکاروں کی ہلاکت...

بولان میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے چار اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے : ترجمان آزاد بلوچ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گزشتہ روز مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان میں انڈیسہ اور جعفری کے درمیانی علاقے میں قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ پر بھاری اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان آزاد بلوچ نے کہا اس حملے کے نتیجے میں دشمن فوج کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ حملے کے بعد گزشتہ رات واقع کی جگہ پر قابض فوج کی کمک کیلئے ہیلی کاپٹر پہنچے جن کے ذریعے سے زخمی اہلکاروں اور لاشوں کو اٹھایا گیا۔

انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں کہا قابض فوج پر ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز