چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںبولان میں قابض پاکستانی فوج کی جاریت ایک بار پھر سےشروع،"

بولان میں قابض پاکستانی فوج کی جاریت ایک بار پھر سےشروع،”

ہمگام نیوز ،” آمدہ اطلاعات کے مطابق منگل کی دوپہر سے بولان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کیجانب سے سے فوجی آپریشن جاری، جس میں آرمی ہیلی کاپٹروں کا استعمال
ہورہی ہے۔قابض پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بولان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کی ہے جو کہ آخری اطلاعات کے آنے تک جاری تھا۔قابض پاکستانی فوج کا یہ آپریشن بولان کے مضافاتی مختلف علاقوں
سانگان،کمان، کٹ، سنجاول اور غربوغ کے علاقوں میں جاری ہے۔
وادی سانگان سے بڑی تعداد میں زمینی فوج کو متعدد گاڑیوں میں آپریشن سے متاثرہ علاقوں میں نقل و عمل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
اس دور دراز وسیع پہاڑی سلسلے میں مقامی زرائع کے مطابق قابض پاکستانی فوجی بربریت کے نتیجے میں انسانی جانوں،اور مالی نقصانات کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہیں۔ اسکے علاوہ مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے سویلین آبادی کو جانے سے بھی منع کیا ہے۔جبکہ قابض فوج ایسے علاقوں میں ہمیشہ عالمی جنگی قوانین کی مسلمہ اصولوں کو خاطر میں نہیں لاتی۔ زخمیوں کو قریبی علاقوں میں علاج معالجہ کی سہولت ،اشیاء خوردونوش، وغیرہ کسی بھی طرح کے نقل و عمل کی پابندی اس میں شامل ہے۔دری اثناء اسی طرح ایک سال پہلے بولان میں ایک ایسے ہی قابض پاکستان کی فوجی آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد مقامی غیر مسلح افراد جن کا زریعہ معاش مالداری،زمینداری کے پیشے سے منسلک تھا جن میں عورتیں اور شیرخوار بچے بھی شامل تھے ان کو قابض فوج نے اپنی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو شہید کیا گیا تھا۔انسانی حقوق اور بلوچ آزادی پسند سیاسی کارکن سوشل میڈیا ، عالمی میڈیا، کے زریعے پاکستان آرمی کی اس بربریت سے انسانی حقوق کے اداروں اور مہزب دنیا کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دے تاکہ وہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج کی اس بربریت کا فوری نوٹس لے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز