کوئٹہ (ہمگام نیوز ) تازہ ترین اطلاع کے مطابق قابض پاکستان آرمی نے بولان کے مختلف علاقوں جالڑی سانگان و سنجاول کے میدانی و پہاڑوں میں آج صبح سے ایک بار پھر فضائی شیلنگ کی اور کئی جگہوں پہ قابض آرمی کی زمینی دستوں نے گهروں میں لوٹ مار کے بعد متعدد مقامات پہ بلوچ مالدار اور زمینداروں کی املاک اور فصلوں کو آگ لگا دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بهی پاکستان آرمی نے بولان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے درجنوں بلوچ خواتین و بچوں کو اغواء کیا تها۔


