سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبولان: پیر اسماعیل جھڑپ میں پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک کیئے:...

بولان: پیر اسماعیل جھڑپ میں پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک کیئے: بی ایل اے

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات 12 بجے ہمارے سرمچاروں اور پاکستانی فورسز کے درمیان بولان کے علاقے پیر اسماعیل چڈی اپ کے مقام پر جھڑپ ہوئی۔ ہمارے سرمچار معمول کے مطابق تنظیمی گشت پر تھے کہ مذکورہ علاقے میں پہلے سے گھات لگائے پاکستانی فورسز نے ان کو گھیرے میں لے کر نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

دوطرفہ فائرنگ شروع ہونے کے بعد ہمارے سرمچاروں نے بہترین اور موثر دفاعی حکمت عملی کے تحت دشمن فوج پر جوابی حملہ کرکے فورسز کو پسپا کردیا۔

جھڑپ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے کئی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ فورسز کے گھیراؤ کو کامیابی سے تھوڑنے کے بعد ہمارے سرمچار باحفاظت محفوظ مقامات تک پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز