بولان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بولان کے علاقے مشکاف کور کے مقام پر بارودی مواد سے نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں انجن سمیت ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق پاکستانی فورسز سے ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ ٹرین مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے پشاور جاتی ہے، جسے آج بروز جمعہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے وقت بولان کے علاقے مشکاف کور پنیری سٹیشن کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بولان میں اس سے قبل ماضی میں بھی متعدد مرتبہ ٹرین پر حملے ہوچکے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کیے گئے، البتہ آج کے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔