پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںبولان کےمختلف پہاڑی سلسلوں میں پاکستان آرمی کی فوجی جارحیت جاری

بولان کےمختلف پہاڑی سلسلوں میں پاکستان آرمی کی فوجی جارحیت جاری

 

مچھ (ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان آرمی کی کئی گاڑیاں کانوائے کی شکل میں مچھ شہر سے مشرق کی جانب بولان کے پہاڑی سلسلے مارواڑ مارگٹ کی جانب جارحیت کرنے کی غرض سے حرکت کرتے دیکھی گئیں۔

گزشتہ روز ہی کی اطلاعات ہیں کہ ان علاقوں میں پاکستان کی ریاستی فورسز کی جانب سے زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے.

مصدقہ اطلاعات کے مطابق گرو، اردوباغ، سارو، نودگہار، کندھاردف، باباگڑھ، ککی وڈھ، انڈس، جعفری، مارگٹ، کمان، بُزگر، بوگ، سورگڑھ، سفرباش اورجھالاوان کے پہاڑی سلسلوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بلاامتیاز شیلنگ کی ہے. خدشہ ہے کہ ان علاقوں میں بسنے والی بلوچ آبادی جو کہ مالداروں اور خانہ بدوشوں پر مشتمل ہے کو گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اب تک کی ملنے والی اطلاعات کے مطابق علاقے میں جانی ومالی نقصانات کی تفصیلی اطلاع نہیں ملی ہے.

واضح رہے گذشتہ روز اسلام آباد میں پاکستانی وزیراعظم کی سربراہی میں ایک اہم میٹنگ ہوائی تھی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف جنرل باجوا نے شرکت کی تھی۔ اس میٹنگ میں مچھ واقعے کو جواز بنا کر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مچھ کے گردونواح میں فوجی آپریشن کرکے مچھ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز