سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبولان کے علاقے مشکاف میں کوئٹہ سے پنجاب اور پشاور جانے والی...

بولان کے علاقے مشکاف میں کوئٹہ سے پنجاب اور پشاور جانے والی ٹرین پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے ذرائع ابلاغ میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج مورخہ 20 جنوری کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ سے پنجاب اور پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بولان کے علاقے مشکاف میں پنیر سٹیشن کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں انجن سمیت ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

ہمارے سرمچاروں نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر ٹرین کی تیسری بوگی کو اس وقت نشانہ بنایا جب جعفر ایکسپریس کی پہلی 5 بوگیوں میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پاکستانی فوج کے متعدد اہلکار سفر کررہے تھے۔

حملے کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک اور 25 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں اُٹھانے کیلئے حملے کے فوراً بعد پاکستانی فوج نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا۔

ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز