یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبولان کے مختلف علاقوں میں ریاستی مظالم جاری ہیں۔بی آر ایس او

بولان کے مختلف علاقوں میں ریاستی مظالم جاری ہیں۔بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں بولان میں ریاستی جارحیت کی شدیت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارگٹ، لاکٹر، نود گول، سانگھڑ سمیت بولان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے ریاستی مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 50سے زاہد عورتوں کو اغواء بعد لاپتہ کر دیا گیا ہے ۔ بولان میں فوجی کاروائیوں کے دوران جیٹ طیاروں کے ذریعے بمباری سے متعدد گھروں کو تباء کر دیا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں بڑی تعداد میں شہادتیں بھی ہوئی ہیں ۔ بی آر ایس او کے مر کزی ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بین القوامی انسانی حقوق کے تنظیموں کی خاموشی حیران کن اور مجرمانہ ہے ۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل ، یومن رائٹس واچ اور یو این ایچ آر سی جیسے انسانی حقوق کے لیے کام کر نے والے تنظیموں کے ہونے کے باوجود پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے بلوچستان میں سنگین ترین انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروف ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ مذکورہ تنظیموں کی بلوچ قوم کی نسل کشی پر خاموشی ہے۔ حمدان بلوچ انسانی حقوق کے تمام اداروں سے پُرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلوچوں پر ہونے والے مظالم پر چُپ کا روزہ تھوڈتے ہوئے اپنا انسانی فریضہ انجام دیں اور صحافی حضرات اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے بلوچستان میں ہونے والے مظالم کودنیا کے سامنے اجاگر کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز