Homeخبریںبولان گوکڑت میں پاکستانی فوج کے6اہلکارہلاک4زخمی کیئے:BRA

بولان گوکڑت میں پاکستانی فوج کے6اہلکارہلاک4زخمی کیئے:BRA

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے گوکڑت میں پاکستانی فوج کے پیدل گشت کرنے والے دو اہلکاروں کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے کچھ دیر بعد لاشوں کو اٹھانے کیلئے آنے والے فورسز کے ایک گاڑی کو بھی ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوا جبکہ اس میں سوار چاراہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ بلوچ ریپبلکن آرمی کی کاروائیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔

Exit mobile version