Homeخبریںقادرخان کے بیٹے سرفراز نے اپنے والد کے موت کی تردید کردی

قادرخان کے بیٹے سرفراز نے اپنے والد کے موت کی تردید کردی

ممبئی (ہمگام نیوز ڈیسک) کچھ دنوں سے سوشل میڈیامیں قادرخان کے موت کی خبریں گردش کررہی تھیں جس کے بعد ان کے بیٹے سرفرازخان نے والد کے موت کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹرو ں کے مطابق ان کی حالت پہلے سے بہترہے۔قادر خان گزشتہ کئی برسوں سے اپنے بیٹے کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پذیرہیں، قادرخان نے بیماری کے باعث بات چیت کرنا بند کردی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے انہیں شدید علالت کے باعث وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 81 سالہ اداکار قادر خان نے اپنے 43 سالہ بالی وڈ کیریئر میں 300 فلموں میں کام کیا ہے اور250 فلموں میں مکالمے لکھے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں۔بالی وڈ کے اداکارقادرعلی خان کے بیٹے نے اپنے والد سے متعلق موت کے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں زیادہ تر مزاحیہ اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرنے والے اداکار قادر علی خان گزشتہ کافی دنوں سے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

Exit mobile version