نیو دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بھارتی گاؤں میں آسمان سے گرنے والی پراسرار چیزوں سے دیہاتی پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ انٹرنیٹ صارفین اس پر بھی لطیفے بنا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دونوں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک گاؤں میں آسمان سے دو پراسرار چیزیں زمین پر آگریں، جن میں سے ایک گول رِنگ اور ایک دھاتی صراحی نما چیز تھی جو کہ زمین پر گرنے تک گرم تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اِن چیزوں کے گرنے پر جہاں دیہاتی آسمانی مخلوق کے دیہات کے قریب ہی ہونے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں وہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انہیں راکٹ کا ملبہ قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا پر اس خبر کے پھیلتے ہی چند انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے میمز بنائی جا رہی ہیں جبکہ چند کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یہ دونوں اشیاء راکٹ کا ملبہ ہیں جن میں سے ایک کو راکٹ میں استعمال ہونے والے کیمیکل کی ٹنکی قرار دیا جا رہا ہے۔