پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںبھارت:ہمالیہ میں برفانی تودہ گرنے سے 10افراد ہلاک،متاثرین تک پہنچنے میں مشکلات

بھارت:ہمالیہ میں برفانی تودہ گرنے سے 10افراد ہلاک،متاثرین تک پہنچنے میں مشکلات

 

نئی دہلی ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کوہِ ہمالیہ میں کوہ پیماؤں پر برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ اس مہم میں شامل 18 افراد تاحال لاپتاہیں۔

 

شمالی ریاست اُتراکھنڈ میں ماؤنٹ دروپدی کا ڈنڈا-2کی چوٹی کے قریب منگل کی صبح برفانی تودے گرنے سے دسیوں زیرتربیت کوہ پیماپھنس کررہ گئے۔بھارتی فضائیہ اورمقامی ڈیزاسٹر ایجنسی امدادی کاموں میں مدد کر رہی تھی جس کے بعد شدید برف باری اور بارش نے انھیں رات بھرامدادی سرگرمیوں کو ترک کرنے پرمجبور کردیا۔

 

اتراکھنڈ اسٹیٹ پولیس فورس نے بدھ کی صبح آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے بعد ایک بیان میں کہا:’’ امدادی ٹیموں نے برفانی تودہ گرنے کی جگہ سے 10 لاشیں برآمد کی ہیں‘‘۔

 

یہ گروپ 5670 میٹر (18602 فٹ) کی اونچائی پر واقع ایک پہاڑی چوٹی دروپدی کا ڈنڈا-2 سے واپس آ رہا تھا، جب ان پربرفانی تودہ گرا تھا۔سطح سمندر سے قریباً 4900 میٹر (16000 فٹ) بلندی پر برفانی تودے گرنے کے مقام سے اب تک 14 افراد کو بچایا جا چکا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ اُتراکاشی کے ایک ضلعی اسپتال میں پانچ افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔

 

پولیس کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی بچائے گئے کوہ پیما قصبے میں پہنچ رہے ہیں اور بغیر کسی مدد کے چل رہے ہیں۔اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ٹویٹر پر تصدیق کی کہ اس سال کے اوائل میں دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کوسر کرنے والی کوہ پیما سویتا کنسوال بھی مہلوکین میں شامل ہیں۔

 

کنسوال اس مہم کی انسٹرکٹر تھیں۔انھوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی اوراس کے قریب واقع چوٹی مکولو کو صرف 16دن میں سرکیاتھا۔انھوں نے کوہ پیما برادری میں اعزازحاصل کیاتھا اور یہ کسی خاتون کا ایک ریکارڈ ہے۔

 

ریاستی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان ردھیم اگروال نے اے ایف پی کو بتایا کہ برفانی تودے گرنے کے بعد کوہ پیما ایک پہاڑی گھاٹی میں پھنس کررہ گئے تھے۔نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینئرنگ نے کہا کہ اس مہم میں اس کے 34 زیرتربیت افراد ، سات انسٹرکٹر اور ایک نرسنگ اسسٹنٹ شامل تھا۔

 

ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے سینئر افسر دیویندر سنگھ پٹوال نے اے ایف پی کو بتایا کہ فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹروں کوتلاش میں مدد کے لیے علاقے میں بھیجا گیا ہے۔ایک علاقائی پولیس عہدہ دار نے رائٹرزکو بتایا کہ برفانی تودے کی زد میں آنے والے کوہ پیماؤں کے ایک گروپ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

اتراکھنڈ کے پولیس چیف اشوک کمار نے ٹیلی فون پر بتایا کہ ٹیموں کے لیے جائے وقوعہ تک پہنچنا قدرے مشکل ہے کیونکہ علاقے میں بہت زیادہ برف باری ہورہی ہے۔کمار نے بتایا کہ آٹھ لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے کہ باقی بچ جانے والے کوہ پیماالگ تھلگ جگہوں پر دھکیلے گئے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز