Homeانٹرنشنلبھارت تین ریل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،50 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

بھارت تین ریل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،50 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

اڑیسہ (ہمگام نیوز) بھارت مشرقی ریاست اڑیسہ میں ریل کے حادثے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے دو مسافر اور ایک مال بردا ریل گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نیتجے میں اب تک 50 افراد ہلاک 350 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام، کا کہنا ہے زخمی اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے گاڑیوں کے 17 کوچ پٹڑی سے اتر گئے حکام کی طرف سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مغربی بنگال کے چیف سکریٹری ایچ کے دویدی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ تصادم ایک “سنگین حادثہ” ہے۔

ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے عہدیداروں نے، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہا، نے ہلاکتوں کی تعداد ظاہر کیے بغیر کہا کہ انہیں بھاری جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

Exit mobile version