شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںبھارت: سمندری طوفان ‘تاؤتے’ نے تباہی مچادی، ہلاکتیں 90 سے زائد ہوگئیں

بھارت: سمندری طوفان ‘تاؤتے’ نے تباہی مچادی، ہلاکتیں 90 سے زائد ہوگئیں

نئی دہلی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان ‘تاؤتے’ کی بھارت میں تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 90 سے زائد ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں سمندری طوفان کے باعث ڈوبنے والے تیل بردار بحری جہاز سے 26 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی، جبکہ 49 افراد کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔

زرائع کے مطابق سمندری طوفان سے بھارت کی چھ ریاستوں میں تباہی ہوئی، صوبہ گجرات میں 17 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا، مختلف علاقے ابھی بھی بجلی سے محروم ہیں۔ 40 ہزار سے زائد درخت اکھڑ گئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں سمندری طوفان تاؤتے کے باعث بڑی کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد لاپتا ہو گئے جبکہ 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز