دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںبھارت شمالی ریاست پنجاب میں بس اور منی بس کے درمیان...

بھارت شمالی ریاست پنجاب میں بس اور منی بس کے درمیان تصادم کانگریس پارٹی کے 3 کارکنان جانبحق 50 زخمی

دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بھارت کے شمالی ریاست پنجاب میں بس اور منی گاڈی میں تصادم کانگریس پارٹی کے 3 کارکنان جانبحق اور دیگر 50 زخمی ہوگئے ہیں کانگریس کے کارکنان بس میں سوار ہوکر تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے

پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ حادثہ پنجاب کے دارلحکومت چندی گڑھ سے تقریباً 170 کلومیٹر مغرب میں واقع ضلع موگا میں جالندھر برنالہ روڈ کے لوہارا چوک پر پیش آیا ہے

ضلع موگا میں تعینات ایک پولیس اہلکار نے کہا ہے کہ آج یہاں لوہارا گاؤں کے قریب پنجاب روڈ میں بس اور ایک نجی منی بس میں 3 افراد جانبحق 50 دیگر زخمی ہوئے ہیں

زرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے 3 افراد کی شناخت کانگریس پارٹی کے کارکنان کی حیثیت سے ہوئی ہے جبکہ حادثے میں 50 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ زخمی افراد جن میں زیادہ تر کانگریس کے کارکنان ہیں کو فوری طور پر ضلعی ہسپتال بھیج دیا گیا اور 3 شدید زخمیوں کو فرید کوٹ میں گرو گوبند سنگھ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں ریفر کردیا گیا ہیں.

پولیس کے مطابق کانگریس پارٹی کارکنان ایک پارٹی تقریب میں شرکت کیلئے چندی گڑھ جارہے تھے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز