Homeخبریںبیت المقدس میں فلسطینی نوجوان نے چاقوں سے وار کرکے دو اسرائیلی...

بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان نے چاقوں سے وار کرکے دو اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کر دیا.

بیت المقدس(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بیت المقدس کے شمالی مشرقی علاقے تلہ الفرنسیہ میں ایک فلسطینی نوجوان کے ساتھ جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں.

زرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان ہلاک ہوگیا۔ تلہ الفرنسیہ کے مقام پر ایک جنونی فلسطینی چاقو بردار نے دو اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے وار کرکے دو اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

اسرائیلی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Exit mobile version