شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںبیرجند، قابض ایرانی آرمی کے انٹلیجنس اہلکاروں نے ایک بلوچ طالبعلم کو...

بیرجند، قابض ایرانی آرمی کے انٹلیجنس اہلکاروں نے ایک بلوچ طالبعلم کو گرفتار کرکے لیا

بیرجند ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بیرجند میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے انٹیلیجنس فورسز نے ایک بلوچ طالبعلم کو جبراً اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے بیرجند میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے انٹیلیجنس فورسز نے فزیکل ایجوکیشن کا طالب علم محمد منیب احمدی مقدم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ
کہا جاتا ہے کہ محمد منیب کو آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس فورسز نے تفتیش کار “صیاد” کے حکم پر گرفتار کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس بلوچ طالب علم کے خلاف جو الزام لگایا گیا ہے اسے فوج اور عدالتی قوتوں کی طرف سے ” فسادات میں قیادت” کہا جاتا ہے۔

ایران بھر میں احتجاج کے آغاز سے اب تک بلوچستان کے مختلف شہروں سے متعدد بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی آرمی، خفیہ ادارے پولیس اور مرصاد فورسز نے گرفتار کیا ہے اور ان میں سے بیشتر کی زندگیوں کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلی رپورٹ میسر نہیں ہو سکی ـ
واضح رہے بلوچستان میں بھر انٹرنیٹ کی بندش کے سبب موجودہ صورتحال کی تفصلی خبریں موصول ہونا دشوار ہوگیا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز