بیرجند ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح 10 اکتوبر کو ایک بلوچ قیدی کو بیرجند کی سنٹرل جیل میں سزائے موت دی گئی ـ
تفصیلات کے مطابق اس بلوچ شہری کی شناخت امید سارانی ولد ناصر سارانی ہے جو کہ نصر آباد (زابل) کا رہائشی تھا ـ
کہا جاتا ہے کہ امید سارانی ایک فوجی آدمی تھے جنہیں تقریبا دو سال قبل ساحل آباد نہبندیان چوکی عبور کرتے ہوئے 30 کلو گرام کرسٹل منشیات لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ امید سارانی کو وکیل تک رسائی بھی نہیں دی گئی تھی ـ رپورٹ کے مطابق قیدی کے اہلخانہ کو گزشتہ روز آخری بار ملاقات کرایا گیا تھـا ـ