بیلہ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر بیلہ میں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوا جس سے 5 بچوں سمیت 29 افراد زخمی ہوگئے.
ریسکیو 1122 اور ایدھی فانڈیشن ایل ڈبلیو ٹی کے رضا کاروں نے زخمیوں کو ریسکیو کیا
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ نمبر BSC717 کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ مائی پیر کراس بیلا کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی ۔
کوچ میں سوار رضوان ولد عبدالغفور سین اللہ شاہین ولد ممتاز عبدالغفور ولد عبدالقادر افغان ولد محمد یار عبداللہ ولد خان ، رحمت گل ولد ظریف ، ذاکر اللہ ولد معیز اللہ ، کامران ولد گل عبدالماجد ولد ابراہیم لیاقت ولد عطاالرحمن خیر ولد معصوم ، شیر علی ولد غلام ولی مساکشاله بنت حضرات مروا زوجه در نبی گل عدیلہ زوجہ ذاکر اللہ شیریں بنت محمد جان مدینہ بنت رحمت گل عبداللہ اعجاز احمد عثمان اکمل سمیت 5 بچے بھی زخمی ہوگئے ۔
ایم ای آر سی 1122 بیلا ایدھی فانڈیشن اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضا کاروں نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کیا اور سول ہسپتال بیلا منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز نے طبی امداد فراہم کی ،
جائے حادثہ پر بیلا پولیس بھی پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔