بیلہ (ہمگام نیوز)بیلہ میں ملیریا نے پنجے گھاڑ لیئے ہیں ملیریا بخار کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافے سے مارکیٹ میں انسداد ملیریا کی ادویات ناپید ہوگئی ہے ، سرکاری اسپتالوں اور نجی کلینکس میں مریضوں کا رش لگا ہوا ہے ۔
بیلہ شہر اور اس کے مضافات میں مچھروں کی بہتات سے ملیریا بخار نے پنجھے گاڑ لیے ہیں، ملیریا بخار میں مبتلا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد 70 فیصد تک بتائی جارہی ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں میڈیکل اسٹورز پر انسداد ملیریا ادویات بھی ناپید ہیں جس کے باعث ملیریا بخار کو قابو پانے میں دشواریاں لاحق ہیں، شہر کے متعدد میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ انسداد ملیریا دوائیں بین الااقومی شہر کراچی میں بھی نہیں مل رہی ہیں مختلف دوا ساز کمپنیوں کو پیشگی رقم ادا کی جاچکی ہے لیکن پھر بھی مطلوبہ ادویات نہیں مل رہی ہیں۔
عوامی حلقوں نے عوامی پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ملیریا بخار تیزی سے پھیل رہا ہے جو کہ تشویشناک امر ہے ان حلقوں نے محکمہ صحت اور ملیریا کنٹرول پروگرام کے حکام و افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ملیریا بخار کی بڑھتی ہوئی تشویش نازک صورتحال پر قابو پانے کے لیئے فوری عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔


