سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبیٹے کو بازیاب کرکے خاندان کو اذیت ناک صورتحال سے نکالا جائے...

بیٹے کو بازیاب کرکے خاندان کو اذیت ناک صورتحال سے نکالا جائے ۔ والد لاپتہ عبدالحفیظ بلوچ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار کے رہائشی عبدالحفیظ ولد حاجی محمد حسن منگل کے روز سے خضدار شہر سے مبینہ طور پر لاپتہ ہے- لواحقین کے مطابق عبدالحفیظ خضدار کے ایک تعلیمی ادارے میں شام کو بچوں کو پڑھا رہے تھے کہ مسلح نقاب پوش افراد انھیں کلاس روم سے اٹھا کر لےگئے تھے جو تاحال لاپتہ ہے۔

ذرائع کے مطابق عبد الحفیظ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں فزکس میں ایم فل کے فائنل ایئر کے طالب علم ہیں۔

عبدالحفیظ کے والد حاجی محمد حسن کے مطابق کو بتایا کہ ان کے بیٹے عبدالحفیظ چھٹیوں پر جنوری کے آخری ہفتے میں اسلام آباد سے خضدار آئے تھے۔ عبدالحفیظ کو تعلیم سے بہت لگاؤ تھا اس لیے چھٹیوں کے دوران بھی انھوں نے درس و تدریس سے اپنا ناطہ نہیں توڑا اور وہ شام کو ایک مقامی ادارے میں بچوں کو مفت پڑھانے جاتے تھے۔

والد کے مطابق آٹھ فروری کے روز بھی وہ بچوں کو پڑھانے کے لیے اکیڈمی میں تھے کہ وہاں سیاہ رنگ کی ایک سرف گاڑی میں تین نقاب پوش مسلح افراد آئے۔ ان میں سے دو افراد کلاس روم میں آئے اور عبدالحفیظ کو طلبا کے سامنے سے زبردستی اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ہم نے سٹی پولیس سٹیشن خضدار میں ان کی گمشدگی کے حوالے سے درخواست دی ہے۔

والد عبدالحفیظ کے مطابق بیٹے کی جبری گمشدگی سے اُن کا خاندان اذیت ناک صورتحال میں ہے اور اس کو بازیاب کیا جائے۔

واضح رہے کہ عبدالحفیظ کی گمشدگی کا واقعہ منگل اور بدھ کو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا رہا اور صارفین اُن کی بازیابی اور رہائی کا مطالبہ کرتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز