چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبی ایس اے سی کی جانب سے طلبہ و طالبات کی اعزاز...

بی ایس اے سی کی جانب سے طلبہ و طالبات کی اعزاز میں ویلکم پارٹی کا انعقاد

کوئٹہ  (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے بی ایم سی میں نئے آنے والے طلبہ و طالبات کی اعزاز میں ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف موضوع پہ ڈرامے ،ڈاکومنٹری اور ٹیبلو پیش کئے گئے۔ مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ کلچر ثقافت اور بلوچ قوم کے تہذیب کے حوالے سے نئے آئے طلبہ و طالبات کو آگہی دی۔ پروگرام کے مہمان خاص بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی صدررشید کریم تھے جبکہ بی ایم سی کے وائس پرنسپل روف شاہ بھی پروگرام میں موجود تھے۔۔ بی ایس اے سی کے صدرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہر قوم کا شناخت اسکے کلچر سے ہوتا ہے۔ اسی طرح بلوچ اپنی ہزاروں سالہ تہذیب و کلچر کی وجہ سے آج دنیا میں ایک جداگانہ شناخت رکھتی ہیں۔آج ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم علمی و فکری حوالے سے مسلح ہوکر بلوچ قومی کلچر کو فروغ دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس اے سی کا بلوچستان میں موجود تمام تعلیمی اداروں میں اس طرح کے پروگراموں کا مقصد طرف بلوچ نوجوانوں کا توجہ تعلیم کی جانب مبذول کرانا ہے۔ آج بلوچ سماج میں تعلیم کو صرف ذرائع معاش اور ضرورت تک محدود کیا گیا ہے لیکن ہمیں اسکے برعکس تعلیم کے ذریعے علم حاصل کرنا چاہیے کیونکہ علم انسان کو آگہی اور شعور مہیا کرتی ہے۔ جو انسان میں انسانیت کے ا حساس کو بیدار کرتی ہیں۔ پروگرام کے اختتام میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بی ایم سی یونٹ کے صدر ڈاکٹر یونس بلوچ نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بی ایم سی سکینڈ ایئرکے اسٹوڈنٹس کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح کی پروگرام کا انعقاد کرکے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعلیم حاصل کرنے کی جانب راغب کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز