سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبی۔ایل۔اے نے گوادر میں قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول...

بی۔ایل۔اے نے گوادر میں قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

گوادر(ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج گوادر کے علاقے جیونی میں کوسٹ گارڈ اور خفیہ ایجنسی ایم آئی کے اہلکاروں پر حملہ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا ہم نے اس سے قبل بھی اس عزم کااعادہ کیا تھا کہ بلوچ گل زمین پر قابض اور اسکے حمایتیوں کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے قابض پاکستان اور اسکے اختیار داروں کیلئے ماضی کی طرح یہ حملہ بھی واضح پیغام ہے کہ بلوچ سرزمین پر انکے تمام استحصالی منصوبوں کو بلوچ مزاحمت کا سامنا رہے گا اورچین کو پاکستان کے ایسے منصوبوں میں اپنے شراکت داری سے جلدازجلد دستبردار ہونا چاہئیے کیونکہ پاکستان اپنے استحصالی منصوبوں کیلئے جتنا زیادہ فوجی جارحیت کا سہارا لے گا اسکے انسانیت سوزجرائم میں اضافہ ہوگا اور چین ا س میں برابر کا شریک تصور ہوگا ہم اقوام عالم خصوصاً ہمسایہ ممالک کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ پاکستان اور چین کے بلوچ قوم کیخلاف فوجی جارحیت کو روکنے کیلئے جنگی بنیادوں پر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کو فوجی کمک کریں تاکہ وہ بلوچ عوام کو پاکستان کے فوجی بربریت سے نجات دلا سکیں اور بلوچ قوم کی مستقبل کو محفوظ بنا سکیں اور اس خطے کو پرامن بنانے کیلے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز