کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن پارٹی جرمنی چیپٹر کا ایک اجلاس گزشتہ دنوں منعقد ہوا اور ماضی اور مستقبل کے حوالے سے تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جرمنی بھر میں پارٹی کی کارکردگی کر مزید بہتر کرنے کیلئے نئی کابینہ تشکیل دی دیا گیا ہے جس میں جواد محمد صدر، نصراللہ بلوچ نائب صدر، عادل انورانفارمیشن سیکرٹری اور صدیق بلوچ فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیپٹر کے نئے منتخب صدر جواد محمد نے کہا کہ بلوچ سرزمین پر فورسزنے ظلم و جبرمیں اضافہ کردیا ہے ڈیرہ بگٹی سے بولان اور آواران تک سرزمین کو خون سے سرخ کیا جارہا ہے پاک چین راہداری کے معاہدے کے بعد گمشدگیوں میں کئی گنا اضافہ ہواہے بلکہ اب تو خواتین کو بھی نشانہ بنا کر پابند سلاسل کیا جا رہا ہے ایسے میں ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہیں کہ ہم بیرون ملک راہ کر یہاں کے لوگوں کو بتا سکیں کہ ہمارے لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جارہا ہے اس ضمن میں ہمیں انسانی حقوق کے اداروں سے اپنے تعلقات استوار کرنے ہونگے تاکہ بلوچ قوم پر ریاستی ظلم و جبر کو دنیا کے سامنے لایا جاسکے جواد محمد نے تمام نئے منتخب ارکان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے تمام دوست ایمانداری اور مخلصی سے اپنے قومی فرائض انجام دیں گے۔