سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبی آر پی سوئیٹزر لینڈ چیپٹر کے زیراہتمام آگاہی مہم اختتام...

بی آر پی سوئیٹزر لینڈ چیپٹر کے زیراہتمام آگاہی مہم اختتام پزیر ہوگیا

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سربراہ نواب براہمداغ بگٹی نے پارٹی کا رکنوں کی جانب سے بلوچ جہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں مزید متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ سمیت تمام انسان پرست لوگ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیتے ہوئے بلوچ قوم کی نسل کشی کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف جنیوا میں بی آر پی سوئیٹزر لینڈ چیپٹر کے زیر اہتمام چھ روزہ آگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ کیمپ کے اختتام پر کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا بلوچ ری پبلکن پارٹی سوئیٹزر لینڈ چیپٹر کے صدر شیرباز بگٹی، نائب صدر قادربگٹی اورجنرل سیکٹری محمد نواز بگٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیخلاف جنیوا میں بی آر پی سوئیٹزر لینڈ چیپٹر کے زیراہتمام چھ روزہ آگاہی مہم کے حوالے سے قائم شدہ کیمپ اختتام پزیر ہوگیا۔ کیمپ کا مقصد بین الاقوامی برادری کے سامنے فورسز کی طرف سے بلوچ عوام پر ہونے والے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا تھا۔شیرباز بگٹی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق سے وابستہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے ہمارے کیمپ کا دورہ کیا جس میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے ٹورسٹ بھی شامل تھے جنھوں نے بلوچ قوم پر ہونے والے ریاستی مظالم کے بارے معلومات حاصل کی اور بی آرپی کارکنان کی جانب سے بلوچ سرزمین پر قبضہ کے خلاف مسلسل بلوچ عوام کی جہد آزادی کے متعلق پمفلٹ تقسیم بھی کیے گے، شیرباز بگٹی نے مزید کہا کہ فورسزکی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں آئے روز بڑھتی جارہی ہے آپریشن کے دوران بے گناہ بلوچوں کو گولیوں سے چھلنی کرتے ہیں، بلوچ نوجوانوں،عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو پکڑ کر اپنے عقوبت خانوں میں پہنچایا جا رہا ہے اور ان کو زیر حراست تشدد کا نشانہ بناکر شہید کیا جارہا ہے، بے گناہ نہتے معصوم بلوچوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے لیکن انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بلوچستان میں بے گناہ لوگوں کا خون اور لاشیں نظر نہیں آ رہی ہیں جو انتہائی قابل افسوس کی بات ہے۔ کیمپ کے دوران دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سینکڑوں کی تعداد میں بلوچستان میں جاری مظالم کی مذمت کی اور بلوچ جہد کاروں سے اظہار یکجہتی کیا۔ آگاہی مہم کے آخر میں بلوچ قومی رہنما اور بی آر پی کے قائد نواب براہمداغ بگٹی نے کیمپ کا دورہ کیا اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی۔ نواب براہمداغ بگٹی نے پارٹی کارکنان کی بلوچ جہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں متحرک رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ سمیت تمام انسان پرست لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے بلوچ قوم کی نسل کشی کو روکنے کے لیے جلد، موثر اورعملی اقدامات اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز