دوشنبه, اپریل 28, 2025
Homeخبریںبی آر پی شہید شاہ نواز زہری کو ان کی شہادت پر...

بی آر پی شہید شاہ نواز زہری کو ان کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست اور اس کی فورسز کی جانب سے بلوچ سیاسی کارکنان کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے نہ صرف بلوچستان بلکہ بلوچستان سے باہر جہاں کہیں بھی بلوچ سیاسی کارکنان بھی جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ان کو نشانہ بناکر شہید کیا جارہا ہے اور اگر کوئی کارکن ہاتھ نہ آئے تو بلوچستان میں ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو نشانہ بناکر انہیں بلوچ قومی تحریک سے دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے شیرمحمد بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی سال سے مغربی بلوچستان میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے بی آر پی رہنما شاہ نواز زہری کو 11جولائی کو ریاستی فورسز نے ساراوان کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا شہید شاہ نواز زہری بلوچستان میں ریاستی فورسز کی جانب سے پارٹی کارکنان کے جبری اغواء، ریاستی عقوبت خانوں میں تشدد، سالوں کی حراست اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کی وجہ سے اپنے اہل خانہ سمیت ہجرت کرکے مغربی بلوچستان میں زندگی بسر کررہے تھے لیکن انہیں وہاں نشانہ بناکر شہید کیا گیا جس سے ریاست اور اس کی اداروں کی انسان دشمنی کھل کر بے نقاب ہوگئی شیرمحمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سے باہر ہجرت کرنے والے بلوچوں پر حملوں کا سلسلہ نیا نہیں اس سے پہلے کئی بار ریاستی ادارے افغانستان میں بلوچ مہاجرین کو کئی بار نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت کئی بے گناہ بلوچ شہید اور زخمی ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر پی شہید شاہ نواز زہری کو ان کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ بلوچستان میں ریاستی بربریت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بلوچستان سے باہر بلوچ مہاجرین اور سیاسی کارکنان کو نشانہ بنائے جانے کا فوری نوٹس لیں اور بلوچ مہاجرین اور سیاسی کارکنان کے تحفظ کیلئے عملی کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز