دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںبی آر پی کی آگاہی مہم میں ایف بی ایم کے ارکان...

بی آر پی کی آگاہی مہم میں ایف بی ایم کے ارکان کی شرکت

لندن (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کی آگاہی مہم میں فری بلوچستان مومنٹ کے ارکان نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے لندن میں برطانیہ کے وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے آگاہی کیمپ آج چوتھی روز میں داخل ہوگئی ہے۔ آج چوتھے روز کیمپ میں ایف بی ایم کے مرکزی رہنماوں نے بھی شرکت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ایف بی ایم کے رہنما ڈاکٹر مصطفع بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام سے لیکر اب تک بلوچ قوم ریاستی افواج کے ہاتھوں ظلم و بربریت کا شکار ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بلوچستان میں طالب علم، دانشور سمیت ہر مقطب فکر کے لوگ بلا تفریق نشانہ بنائے جارہے ہیں ڈاکٹر مصطفع بلوچ نے بی آر پی کی جانب سے آگاہی کیمپ کے انقعاد کو سراہتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائے۔ جبکہ آگاہی کیمپ میں انسانی حقوق کے کارکن محراب سرجو نے بھی شرکت کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور وہ ان کے اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز