Homeخبریںبی ایس او آزادکو کراچی میں از سرے نو منظم کیا جائیگا۔...

بی ایس او آزادکو کراچی میں از سرے نو منظم کیا جائیگا۔ کراچی زون

کراچی (ہمگام نیوز) بی ایس او آزادکراچی زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہواجس میں زونل کارکردگی، تنظیمی امور اور آئندی لاعمل کے زیجنڈوں پر تفصیلی بحث کے بعد نئی زونل باڈی تشکیل دی گئی اجلاس میں کراچی زون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تنظیم کو کراچی میں از سرے نو فعال کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گئی اجلاس میں تنظیمی امور کے ایجنڈے پر بحث کرتے ہوئے کارکنان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بی ایس ا و آزاد کی آئین اور اداروں کی بحالی کے ساتھ ساتھ کراچی زون کو منظم کر کے اسے بلوچ نوجوانوں کے سیاسی تربیت اور عملی جد وجہد کیلئے پلیٹ فارم کی شکل دی جائے تا کہ نوجوان بدلتے وقت کے ساتھ اپنی قومی زمہ داریاں پوری کرنے کی قابل ہو سکیں قومی آزادی کے نام پر روایتی سیاست اور اخباری بیان بازی تک بی ایس او آزاد کو محدود کرنے والے گروہ کے چنگل سے تنظیم کونکال کر اسے ایک نئی پہچان دی جائے اجلاس میں کیا گیا کہ کراچی زون کے اکثریتی ممبران نے زونل جرنل باڈی اجلاس میں شرکت کر کے یہ ثبوت دیا ہے کہ بی ایس او کے نوجوان اپنے قومی فرئض سے غافل نہیں اور اسی فرض کر سر انجام دیتے ہوئے تنظیم کے اداروں کو بانک کریمہ اور ان کے گروہ کے قبضے سے چڑا کر دوبارہ فعال اور منظم بنائینگے اجلاس میں کہاگیا کہ تنظیم کے اداروں اور آئین کی بحالی کی زمہ داری سب سے زیادہ تنظیم کے ممبران پر عائد ہوتی ہے جس کیلئے کراچی زون کے ممبران ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں جنرل باڈی اجلاس میں کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے تنظیمی مسائل کے حل اور کراچی زون سمیت دیگر زونوں کو فعال رکھنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ نو مہینے تک اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے کراچی زون سمیت کانسٹیٹیوشنل بلاک نے تحریک کے ساتھ اپنی وابستگی کو ثبوت دیا ہے مگر یہ امر قابل افسوس ہے کہ بلاک کی جانب سے مسلسل رابطوں اور مسائل حل کرنے کی کوششوں پر مرکزکی جانب سے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا اجلاس میں نئی زونل باڈی منتخب کی گئی اور بی ایس او آزاد کو کرچی میں از سرے نو فعال کرنے کا عزم دہرایا گیا۔

Exit mobile version