کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے عسکری تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ پنجگور کے علاقے کاٹاگری میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے قافلے پر سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کر کے دو گاڈیوں کو تباہ کیا ،جس میں درجن سے زائد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے