Home خبریں بی ایل ایف نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

0

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران میں فورسزپر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے آج صبح آواران ہسپتال میں قائم چوکی کے قریب کھڑے اہلکاروں پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا یہ بات انہوں نے بدھ کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزیر کہاکہ دوپہر کو آواران ماشی میں چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

خروج از نسخه موبایل