Home خبریں تونسہ :جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ متعدد پولیس...

تونسہ :جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ متعدد پولیس اہلکار زخمی۔

0

تونسہ: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات مسلح افراد کی جانب سے جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

قابض پاکستانی پولیس کے مطابق اس واقعے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔گزشتہ رات تونسہ میں خیبر پختون خوا بارڈر پر واقع پولیس چیک پوسٹ جھنگی پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا

حملہ آور راکٹ لانچرز اور اسلحے سے لیس تھے جو چیک پوسٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تونسہ منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال میں 2 پولیس اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے ۔

تاہم اس حملے کی زمہ داری تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے

Exit mobile version