کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ، ترجمان گہرام بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے ہفتہ کے روز بسیمہ کے علاقے راغے میں فورسز کی چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا 30 جون کو بالگتر کے علاقے چیری گڈگی میں فورسز نے کارروائی کرکے ایک نہتے شہری کو قتل کیاواپسی پر سرمچاروں نے دشمن فورسز پر حملہ کرکے بھاری نقصان پہنچایا 28 جون کو آواران کے علاقے ریکن میں فورسز کی چوکی پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا 28جون ہی کو جھاؤ میں ڈولیجی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک اور کئی زخمی کئے ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی ۔