دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ 24 مئی کو سرمچاروں نے آواران کے علاقے بریت میں پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں کی گشتی ٹیم پر حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔ حملے میں دو گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ 23 مئی کو کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ پاکستانی فوج مختلف علاقوں میں آپریشن کے بعد واپس اپنے کیمپ آ رہے تھے ،تو کروس تنک کے قریب سرمچاروں نے خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔ جس سے حواس باختہ ہوکر دشمن فوج نے عام آبادی کی جانب مارٹر گولے فائر کئے۔ اسی طرح منگل کے روزمشکے ریندک میں بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانے کے بعد فوج نے معمول کی طرح عام آبادی پر یلغار کرکے گھروں کو جلایا اور کئی بلوچوں کو اغوا کیا ہے۔ مشکے و بلوچستان کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ پاکستانی فوج کے کیمپ، چوکیوں اور ڈیتھ اسکواڈ کے نمائندوں و کارندوں سے دور رہیں کیونکہ بی ایل ایف نے بھاری اور دور مار ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ مشکے کے تینوں فوجی کیمپوں یعنی کالج کیمپ، نلی کیمپ اور پروار کیمپ کے علاوہ چوکیوں پروار، مندیل، گجر، گجلی، میہی، گورکھائی، لاکی، ملیش بند، گورجک، تولگو کی چوکیوں سمیت تمام سرکاری اداروں سے دور رہیں ۔ بلوچستان کے عوام کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ دشمنوں سے دور رہیں، بصورت دیگر اپنے نقصان کا ذمہ خود ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز