کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ ہفتہ کے روز سرمچاروں نے بالگتر سری میتگ میں عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی ایک ٹرک اور لوڈر و کارندوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ سری میتگ میں ٹرک میں مٹی بھر رہے تھے۔ حملے میں چھ کارندے ہلاک اور دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔آواران تیرتیج میں جک چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


