کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے روز سرمچاروں نے بیسمیہ،راغے کے علاقے بلوچ آباد میں فورسز پر حملہ کر کے انکے کئی اہلکار ہلاک و زخمی کیے،جمعرات ہی کے شام کیچ کے علاقے بالگتر کے سری میتگ میں واٹر سپلائی کے اوپر فوج پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے انکو جانی و مالی نقصان پہنچایا،گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔