کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ 6 مئی بدھ کے روز ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں دوپہر کے وقت ازیان آرمی چوکی پر اسنائپر سے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔کل رات مشکے کے علاقے پگھڑ میں سرمچاروں نے فوجی چوکی پر راکٹوں و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری
جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ اتوار اور پیر کی شب ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں سیاہ دمب کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوجی کو بھاری نقصان پہنچایا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔