کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے سرمچاروں کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے علاقے تسپ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کمانڈر عاصم بلوچ عرف نوید بلوچ،شاہ جہان بلوچ اور نوشاد بلوچ مادریں وطن کی دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے،کمانڈر عاصم بلوچ ایک انتہائی ذمہ دار اور کئی جنگی خصوصیات کا مالک تھا اور اپنے علاقے میں اہم کردار ادا کرتا رہا، انکی قربانی و خدمات کو بلوچ قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ اس جھڑپ میں فورسز کو بھاری جانی نقصان اُٹھانا پڑا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں کی شہادت بلوچ قوم کیلئے باعث فخر ہے جنہوں نے فورسز کے خلاف کئی گھنٹوں تک جنگ کرتے ہوئے وطن کی دفاع میں جام شہادت نوش کی۔آج کولواہ میں بزداد پمپ کے قریب سرمچاروں نے فورسزکے قافلے پر حملہ کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔